آیات 118 - 119
 

اِنَّ لَکَ اَلَّا تَجُوۡعَ فِیۡہَا وَ لَا تَعۡرٰی﴿۱۱۸﴾ۙ

۱۱۸۔ یقینا اس جنت میں آپ نہ تو بھوکے رہیں گے اور نہ ننگے۔

وَ اَنَّکَ لَا تَظۡمَؤُا فِیۡہَا وَ لَا تَضۡحٰی﴿۱۱۹﴾

۱۱۹۔ اور یقینا اس میں آپ نہ تو پیاسے رہیں گے اور نہ دھوپ کھائیں گے ۔

تفسیر آیات

اس جنت کا محل وقوع جہاں بھی ہو، اس کے یہ اوصاف تھے۔ وہاں خوراک و پوشاک کی کوئی کمی نہیں تھی۔ اس سے ایک نکتہ سمجھنے کا موقع ملتا ہے کہ آدم علیہ السلام کے جسم پر لباس موجود تھا۔ لہٰذا یہ توجیہ درست ثابت نہیں ہوتی کہ درخت کا پھل کھانے سے حضرت آدم علیہ السلام کو اپنی برہنگی کا احساس ہوا بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ درخت کا پھل کھانے سے جنت کا لباس اتر گیا۔


آیات 118 - 119