آیت 7
 

وَ اِنۡ تَجۡہَرۡ بِالۡقَوۡلِ فَاِنَّہٗ یَعۡلَمُ السِّرَّ وَ اَخۡفٰی ﴿۷﴾

۷۔ اور اگر آپ پکار کر بات کریں تو وہ رازوں کو بلکہ اس سے زیادہ مخفی باتوں کو بھی یقینا جانتا ہے۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ کے علم کی جامعیت کی طرف اشارہ ہے کہ کوئی بات بلند آواز سے کہو یا راز میں رکھو، اللہ جانتا ہے بلکہ اس سے زیادہ پوشیدہ باتوں کو بھی جانتا ہے جو انسان کی رسائی میں نہیں ہیں۔

یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ وَ مَا تُخۡفِی الصُّدُوۡرُ (۴۰ غافر:۱۹)

اللہ نگاہوں کی خیانت اور جو کچھ سینوں میں پوشیدہ ہے سے واقف ہے۔


آیت 7