آیت 6
 

لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا وَ مَا تَحۡتَ الثَّرٰی ﴿۶﴾

۶۔ جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے اور جو کچھ ان کے درمیان اور جو کچھ زمین کی تہ میں ہے سب کا وہی مالک ہے۔

تفسیر آیات

اللہ تعالیٰ کل موجودات کا مالک ہے۔ ان موجودات میں سے جو انسان کے لیے قابل فہم و ادراک ہیں ان کا ذکر ہے، اس لیے زمین کی تہ کا ذکر ہے تاکہ انسان کا ذہن یہ باور کرے کہ کوئی چیز اللہ کی ملکیت سے خارج نہیں ہے۔


آیت 6