آیت 60
 

اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ شَیۡئًا ﴿ۙ۶۰﴾

۶۰۔ مگر جو توبہ کریں، ایمان لائیں اور نیک اعمال بجا لائیں تو وہ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر کچھ بھی ظلم نہ ہو گا۔

تفسیر آیات

ان انحرافیوں پر رحمت خدا کا دروازہ بند نہ ہو گا اگر یہ لوگ انحراف کے بعد:

۱۔ تَابَ: اللہ کی طرف واپس آ جائیں چونکہ یہ لوگ انحراف کی وجہ سے اللہ سے منہ موڑ چکے تھے۔

وَ اٰمَنَ: اپنے ایمان کی نئے سرے سے تجدید کریں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان انحرافیوں کا ایمان بھی مخدوش ہو گیا تھا۔

وَ عَمِلَ صَالِحًا: عمل صالح کے ذریعے اپنے ایمان کے تقاضے بھی پورے کریں تو ان کو نجات مل جائے گی اور داخل جنت ہوں گے۔


آیت 60