آیت 2
 

ذِکۡرُ رَحۡمَتِ رَبِّکَ عَبۡدَہٗ زَکَرِیَّا ۖ﴿ۚ۲﴾

۲۔ یہ اس رحمت کا ذکر ہے جو آپ کے رب نے اپنے بندے زکریا پر کی تھی۔

تفسیر آیات

حضرت زکریا علیہ السلام کا ذکر سورہ آل عمران آیت ۳۷ میں ہو چکا ہے۔ یہاں ان پر اللہ کی اس نعمت کا ذکر ہے جو ظاہری وسائل کے بغیر ان پر عنایت فرمائی۔ حضرت زکریا علیہ السلام خود بڑھاپے میں ہیں اور ان کی زوجہ بھی بانجھ ہیں۔ اس کے باوجود ان کو اولاد کی نعمت سے نوازا جاتا ہے۔


آیت 2