آیت 65
 

اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ عَلَیۡہِمۡ سُلۡطٰنٌ ؕ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ وَکِیۡلًا ﴿۶۵﴾

۶۵۔ میرے بندوں پر تیری کوئی بالادستی نہیں ہے اور آپ کا رب ہی ضمانت کے لیے کافی ہے۔

تفسیر آیات

۱۔ اِنَّ عِبَادِیۡ لَیۡسَ لَکَ: شیاطین کے مذکورہ حربوں کے مقابلے میں مؤمن کے پاس عبودیت و بندگی کا اسلحہ موجود ہوتا ہے۔ جس قدر انسان اللہ کے نزدیک ہوتا ہے اتنا ہی شیطان سے دور ہوتا ہے۔ اللہ کے نزدیک ہونے کا راستہ اس کی بندگی ہے۔

۲۔ وَ کَفٰی بِرَبِّکَ وَکِیۡلًا: اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کا کارساز اور ضامن ہونے کے اعتبار سے، انہیں شیطان کے شر سے بچاتا ہے۔

اہم نکات

۱۔ شیطان کے مقابلے میں بندگی ہی مؤمن کا اسلحہ ہے۔


آیت 65