آیت 5
 

الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾

۵۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے،

تفسیر آیات

یہ الَّذِیۡ: خناس کے بارے میں ہے۔ یعنی وہ خناس جو لوگوں کے دلوں میں بری باتیں ڈالتا ہے۔ صُدُوۡرِ سے مراد بعض مفسرین نے نفوس و ارواح لیا ہے جسے ذہن بھی کہہ سکتے ہیں۔ یعنی انسان کے فکر و شعور میں بری باتیں ڈال دیتا ہے۔


آیت 5