آیات 3 - 4
 

وَّ اَرۡسَلَ عَلَیۡہِمۡ طَیۡرًا اَبَابِیۡلَ ۙ﴿۳﴾

۳۔ اور ان پر دستے دستے پرندے بھیج دیے

تَرۡمِیۡہِمۡ بِحِجَارَۃٍ مِّنۡ سِجِّیۡلٍ ۪ۙ﴿۴﴾

۴۔ جو ان پر سخت مٹی کے پتھر برسا رہے تھے۔

تشریح کلمات

اَبَابِیۡلَ:

( ا ب ل ) عربی زبان میں اَبَابِیۡلَ کے معنی پرندوں کے جھنڈ کے جھنڈ ہیں۔

سِجِّیۡلٍ:

( س ج ل ) کہتے ہیں یہ فارسی سنگ گِل سے معرب ہے۔ یعنی مٹی کے گارے سے پک کر سخت پتھر ہو گئے۔

تفسیر آیات

روایت میں آیا ہے کہ ان پرندوں کی چونچوں میں ایک ایک سنگریزہ اور پنجوں میں دو دو سنگریزے تھے جو ابرہہ کے لشکر پر برساتے تھے۔


آیات 3 - 4