آیات 8 - 9
 

اِنَّہَا عَلَیۡہِمۡ مُّؤۡصَدَۃٌ ۙ﴿۸﴾

۸۔ بلا شبہ وہ ان پر محیط ہو گی،

فِیۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ ٪﴿۹﴾

۹۔ لمبے لمبے ستونوں میں۔

تشریح کلمات

مُّؤۡصَدَۃٌ:

( و ص د ) اس احاطہ کو کہتے ہیں جو پہاڑوں میں مویشیوں کے لیے بنایا جاتا ہے۔

تفسیر آیات

اس آتش نے ان کافروں کو اپنے احاطے میں لیا ہوا ہے۔ ہر طرف سے بند ہے کسی جگہ سے نکلنے کا راستہ نہیں ہے چونکہ آتش کے لمبے لمبے ستونوں نے انہیں گھیر رکھا ہو گا۔ ستونوں سے مراد ممکن ہے وہی قناتیں ہوں جن کا ذکر سورہ کہف آیت ۲۹ میں آیا ہے:

اِنَّاۤ اَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِیۡنَ نَارًا ۙ اَحَاطَ بِہِمۡ سُرَادِقُہَا۔۔۔۔

ہم نے ظالموں کے لیے یقینا ایسی آگ تیار کر رکھی ہے جس کی قناتیں انہیں گھیرے میں لے رہی ہوں گی۔

اور ستون ان قناتوں کے ستون ہوں جیسا کہ بعض کا قول ہے۔


آیات 8 - 9