آیت 3
 

یَحۡسَبُ اَنَّ مَالَہٗۤ اَخۡلَدَہٗ ۚ﴿۳﴾

۳۔ جو سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ کی زندگی دے گا۔

تفسیر آیات

اس کا یہ گمان کس قدر اشتباہ ہے کہ مال و دولت اسے ہمیشہ کی زندگی دیتا ہے۔ یعنی عملاً اسے ایسے نظر آتا ہے جیسے اس دنیا میں ہمیشہ رہنا ہے۔ نہ موت نے آنا ہے، نہ فنا ہونا ہے۔ اسے اس بات کا ہوش تک نہیں ہے کہ مرض، حادثہ اور موت آنے کی صورت میں اس کا یہ مال کسی کام نہ آئے گا۔


آیت 3