آیت 5
 

کَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ ؕ﴿۵﴾

۵۔ ہرگز نہیں! کاش تم یقینی علم رکھتے،

تفسیر آیات

یعنی اگر تمہیں عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ حاصل ہوتا تو تم اس بیہودہ عمل یعنی اپنی کثرت پر فخر و مباہات کرنے میں مشغول نہ ہوتے۔ عِلۡمَ الۡیَقِیۡنِ اس علم کو کہتے ہیں جس میں شک کی حالت ختم ہونے کے بعد علم آتا ہے۔ اس علم کے بعد شک کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ اسی لیے اللہ کے ساتھ لفظ یقین استعمال نہیں ہوتا چونکہ اللہ تعالیٰ کا علم کسی شک کے بعد آنے والا علم نہیں ہے۔


آیت 5