آیت 6
 

اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّہٖ لَکَنُوۡدٌ ۚ﴿۶﴾

۶۔ یقینا انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔

تشریح کلمات

کنود:

( ک ن د ) اس بنجر زمین کو کہتے ہیں جہاں کچھ پیداوار نہ ہوتی ہو اور کنایہ کے طور پر ناسپاس گزار کو کنود کہا جاتا ہے۔

تفسیر آیات

راہ خدا میں بھرپور جہاد یا عبادت میں کام آنے والے وسائل کی قسم سے اس بات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے کہ جو لوگ اللہ کی نعمتوں کے شکرگزار ہیں، ان کے جہاد میں کام آنے والے حیوانات کی قسم! انسان، انسان ہو کر اللہ کی نعمتوں کی ناشکری اور ناقدری کرتے ہیں۔ چنانچہ سورہ عبس آیت ۱۷ میں فرمایا:

قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَکۡفَرَہٗ ﴿ؕ﴾

ہلاکت میں پڑ جائے یہ انسان، یہ کس قدر ناشکرا ہے۔


آیت 6