اوس اور خزرج کو لڑانے کی یہودی سازش


یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تُطِیۡعُوۡا فَرِیۡقًا مِّنَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡکِتٰبَ یَرُدُّوۡکُمۡ بَعۡدَ اِیۡمَانِکُمۡ کٰفِرِیۡنَ﴿۱۰۰﴾

۱۰۰۔اے ایمان والو! اگر تم نے اہل کتاب میں سے کسی ایک گروہ کی بات مان لی تو وہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں کافر بنا دیں گے۔

100۔ ایک یہودی سازش کار نے اوس اور خزرج کے دونوں قبیلوں کو پھر سے لڑانے کے لیے عہد جاہلیت کی مشہور لڑائی ”جنگ بعاث“ کے جنگ نامہ کے اشعار پڑھ کر پرانی عداوتوں کو تازہ کرنے کی سعی کی، لیکن رسول کریم ﷺ کی نصیحتوں کی وجہ سے جنگ نہ چھڑی۔ اس سلسلہ میں یہ آیت نازل ہوئی۔