مشکلات میں آپؐ کی دلجوئی


وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ اَنَّکَ یَضِیۡقُ صَدۡرُکَ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ ﴿ۙ۹۷﴾

۹۷۔ اور بتحقیق ہمیں علم ہے کہ یہ جو کچھ کہ رہے ہیں اس سے آپ یقینا دل تنگ ہو رہے ہیں۔

97۔ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کی دلجوئی فرماتا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ آپ ان کافروں کی باتوں سے دل تنگ ہو رہے ہیں۔ رسول اللہ علیہ السلام آگاہ ہیں کہ ہر بات اللہ کے علم میں ہے، لیکن محض تسلی اور اظہار شفقت کے لیے فرمایا: ہمیں علم ہے۔ یعنی ہم آپ ﷺ کے حامی ہیں اور اپنے مقصد کی راہ میں جن مصیبتوں اور ذہنی پریشانیوں سے دو چار ہیں ہم ان سے آگاہ ہیں۔