انسانیت کے اعمال کا گواہ


اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ شَاہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾

۸۔ ہم نے آپ کو گواہی دینے والا، بشارت دینے والا اور تنبیہ کرنے والا بنا کر بھیجا ہے،

8۔ رسول اللہ ﷺ کو قرآن میں متعدد مقامات پر شاہد کہا ہے۔ یہ گواہی بندوں کے اعمال سے متعلق ہے۔ دنیا میں وہ ان اعمال کے مطابق بشارت اور نظارت کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔ آخرت میں ان اعمال کی گواہی دیں گے۔