آپؐ کی صداقت کی کچھ نشانیاں


لَقَدۡ کَانَ فِیۡ یُوۡسُفَ وَ اِخۡوَتِہٖۤ اٰیٰتٌ لِّلسَّآئِلِیۡنَ﴿۷﴾

۷۔ بتحقیق یوسف اور اس کے بھائیوں (کے قصے) میں پوچھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔

7۔ اس قصے میں رسول اللہ ﷺ کی صداقت و حقانیت کی چند نشانیاں موجود ہیں کیونکہ اہل عرب اس قصے سے بالکل ناواقف تھے اور اس تاریخی واقعے کو اخذ کرنے کا کوئی ذریعہ بھی نہ تھا اور خود واقعے میں اللہ کی حکمت و قدرت کی نشانیاں ہیں۔