رسالت، فضل الٰہی ہے


ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ﴿۴﴾

۴۔ یہ اللہ کا فضل ہے، جسے وہ چاہتا ہے وہ عنایت فرماتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے۔

4۔ اس فضل سے مراد رسالت ہو سکتی ہے اور ممکن ہے اس سے مراد آنے والی نسلیں ہوں جو اس رسالت کی تعلیم کتاب و حکمت سے فائد اٹھانے والی ہیں۔