رسول ؐسب کے لیے


وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ ؕ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ﴿۳﴾

۳۔ اور (ان) دوسرے لوگوں کے لیے بھی (مبعوث ہوئے) جو ابھی ان سے نہیں ملے ہیں اور اللہ بڑا غالب آنے والا، حکمت والا ہے۔

3۔ یعنی رسول ﷺ کی رسالت اس اُمِّی قوم تک محدود نہیں ہے، بلکہ ان کی رسالت قیامت تک آنے والی قوموں کے لیے بھی ہے۔