مستشرقین کی رد


تَبٰرَکَ الَّذِیۡ نَزَّلَ الۡفُرۡقَانَ عَلٰی عَبۡدِہٖ لِیَکُوۡنَ لِلۡعٰلَمِیۡنَ نَذِیۡرَا ۙ﴿۱﴾

۱۔بابرکت ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل فرمایا تاکہ وہ سارے جہاں والوں کے لیے انتباہ کرنے والا ہو۔

1۔ اس آیت میں مستشرقین کے اس الزام کی رد ہے کہ محمد ﷺ شروع میں صرف مکہ اور اس کے گرد و پیش والوں کی طرف مبعوث ہونے کے مدعی تھے، بعد میں محمد ﷺ نے اپنی دعوت کو وسعت دی، جبکہ مکہ میں نازل ہونے والی اس سورت میں اعلان ہوتا ہے کہ یہ رسول ﷺ سارے جہانوں کی تنبیہ کے لیے آیا ہے۔