عدل الٰہی میں امتیازی سلوک نہیں


قُلۡ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَیۡتُ رَبِّیۡ عَذَابَ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ﴿۱۵﴾

۱۵۔( یہ بھی) کہدیجئے: اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو مجھے بڑے دن کے عذاب کا خوف ہے۔

15۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں خوف لاحق ہونا قدرتی بات ہے۔ اس آیت میں نہایت مؤثر انداز میں یہ بات پیش کی گئی ہے۔ رسول کریم ﷺ خود اپنی ذات کو پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں خود اپنے رب کی نافرمانی کرتا تو مجھے بھی خوف لاحق ہو جاتا۔ یعنی معصیت کی صورت میں عدل الٰہی سے خوف آتا ہے۔