سورہ کوثر اہل بیت ؑ کی فضیلت


اِنَّاۤ اَعۡطَیۡنٰکَ الۡکَوۡثَرَ ؕ﴿۱﴾

۱۔ بیشک ہم نے ہی آپ کو کوثر عطا فرمایا۔

1۔ رسول اللہ ﷺ کے فرزند یکے بعد دیگرے جب انتقال کر گئے تو مکہ کے بڑے معاندین جیسے ابوجہل، ابولہب اور عتبہ نے یہ کہنا شروع کیا: محمد ﷺ اَبۡتَرُ (لاولد ) ہیں۔ جب وہ دنیا سے جائیں گے تو ان کا نام مٹ جائے گا، جس پر یہ سورہ نازل ہوا، جس میں یہ نوید سنائی: ہم نے آپ ﷺ کو کوثر عطا کی، آپ ﷺ ابتر نہیں ہیں، بلکہ آپ ﷺ کا دشمن ہی ابتر ہے۔