جہاد سے پیچھے رہ جانے پر توبہ


وَ اٰخَرُوۡنَ اعۡتَرَفُوۡا بِذُنُوۡبِہِمۡ خَلَطُوۡا عَمَلًا صَالِحًا وَّ اٰخَرَ سَیِّئًا ؕ عَسَی اللّٰہُ اَنۡ یَّتُوۡبَ عَلَیۡہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ﴿۱۰۲﴾

۱۰۲۔ اور کچھ دوسرے لوگ جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا انہوں نے نیک عمل کے ساتھ دوسرے برے عمل کو مخلوط کیا، بعید نہیں کہ اللہ انہیں معاف کر دے، بے شک اللہ بڑا معاف کرنے والا، رحم کرنے والا ہے۔

102۔ جنگ تبوک میں شرکت نہ کرنے والوں میں کچھ لوگ ضعیف الایمان بھی تھے ان لوگوں کو جب معلوم ہوا کہ جنگ میں شرکت نہ کرنے والوں کی مذمت میں آیات نازل ہوئی ہیں تو انہوں نے ندامت سے اپنے آپ کو ستون مسجد سے باندھا کہ رسول ﷺ خود انہیں کھولیں گے۔ یہ آیت ان کی توبہ کی قبولیت کے بارے میں نازل ہوئی۔