انفاق و تقوی کا انجام


فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلۡیُسۡرٰی ؕ﴿۷﴾

۷۔ پس ہم اسے جلد ہی آسانی کے اسباب فراہم کریں گے۔

7۔ یعنی جس نے راہ خدا میں مال خرچ کیا، تقویٰ اختیار کیا اور نیکی کی تصدیق کی۔ یعنی اپنی فطرت کے تقاضوں کے خلاف جنگ نہیں کی، بلکہ وہ فطری راہوں پر گامزن رہا، اس کے لیے اللہ آسان راستہ فراہم کرتا ہے۔ وَ مَنۡ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجۡعَلۡ لَّہٗ مِنۡ اَمۡرِہٖ یُسۡرًا ۔ (طلاق :4)

اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡہِ رَبِّہِ الۡاَعۡلٰی ﴿ۚ۲۰﴾

۲۰۔ وہ تو اپنے رب اعلیٰ کی رضا جوئی کے لیے ایسا کرتا ہے۔

20۔ یہ شخص جو صرف اپنے رب کی رضا جوئی کے لیے اپنا مال خرچ کرتا ہے۔ اسے اللہ تعالیٰ اس قدر اکرام و انعام سے نوازے گا کہ وہ خوش ہو جائے گا۔