ذکر کے فوائد


یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذۡکُرُوا اللّٰہَ ذِکۡرًا کَثِیۡرًا﴿ۙ۴۱﴾

۴۱۔ اے ایمان والو! اللہ کو بہت کثرت سے یاد کیا کرو۔

41۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: من اعطی لساناً ذاکرا فقد اعطی خیر الدنیا و الآخرۃ ۔ (الکافی 2 :498) جس کو ذکر خدا کرنے والی زبان عنایت ہوئی، اس کو دنیا و آخرت کی بھلائی مل گئی۔ ذکر ہی وہ واحد عبادت ہے جس کے لیے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں متعدد جگہوں پر کَثِیۡرًا کا لفظ استعمال کیا ہے۔ احادیث میں آیا ہے کہ ذکر کے لیے کوئی حد متعین نہیں ہے۔