Balaghul Quran
  • فہرست پارہ
  • فہرست سورہ
  • موضوعاتی فہرست
  • ہمارے بارے میں
  • رہنمائی
  • شکایت و مشورہ
  • Facebook
  • Twitter
  • Vimeo
  • بلاغ القرآن
  • تفسیر قرآن
  • موبائل ایپ
  • آڈیو / ویڈیو
  • پی ڈی ایف
  • مقدمہ قرآن
  • عطیات

قرآن موضوعاتی فہرست


صفات سلبیہ: شرک

اللہ کا کوئی شریک نہیں

شرک کا معیار

توسل شرک نہیں

غیر اللہ سے استمداد شرک نہیں

توحید اور تثلیث میں تضاد

گوسالہ پرستی

بت پرستی ذہنی اختراع

جھوٹے معبود جہنم کے ایندھن

دعوت توحید کو درپیش خطرات

قصد قربت شرط قبولیت عمل

جھوٹے معبود امیدوں کا کمزور مرکز

نفی شرک کی محسوس دلیل

غیر اللہ سے استمداد شرک نہیں

‎الفاتحة آیہ5

اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ؕ﴿۵﴾

۵۔ ہم صرف تیری عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔


5۔ کسی ذات کی تعظیم و تکریم اور اس کی پرستش کے چار عوامل ہو سکتے ہیں : i۔کمال ، ii۔احسان، iii۔ احتیاج اور iv۔ خوف۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت میں یہ چاروں عوامل موجود ہیں ۔ لہٰذا ہر اعتبار سے عبادت صرف اسی کی ہو سکتی ہے۔ مومن جب قوت کے اصل سرچشمے سے وابستہ ہو جائے تو دیگر تمام طاقتوں سے بے نیاز ہو جاتا ہے: لَہٗ مَقَالِيْدُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْض ۔ (42 : 12) آسمانوں اور زمین کی کنجیاں صرف اس کے اختیار میں ہیں ۔

 

غیر اللہ سے استمداد (مدد مانگنے) کا مطلب یہ ہو گا کہ سلسلہ استمداد اللہ تعالیٰ پر منتہی نہ ہوتا ہو اور اس غیر اللہ کو اذن خدا بھی حاصل نہ ہو۔ لیکن اگر وہ ماذون من اللہ ہو اور یہ استمداد اللہ کے مقابلے میں نہ ہو، بلکہ اس کی مدد کے ذیل میں آتی ہو تو شرک نہیں ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَمَا نَقَمُوْٓا اِلَّآ اَنْ اَغْنٰىہُمُ اللہُ وَرَسُوْلُہٗ مِنْ فَضْلِہٖ ۔ (9: 74) انہیں اس بات پر غصہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسولؐ نے اپنے فضل سے ان کو دولت سے مالا مال کر دیا ہے۔

 

موضوعاتی فہرست پر واپس جائیں

Balaghulquran

قرآن مجید کا اردو ترجمہ اور تفسیر از علامہ شیخ محسن علی نجفی مدظلہ العالی - جملہ حقوق © محفوظ ہیں۔

Holy Quran urdu tarjuma aor tafseer az Allama Sheikh Mohsin Ali Najafi