وَیۡلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۣ ۙ﴿۱﴾
۱۔ ہر طعنہ دینے والے عیب گو کے لیے ہلاکت ہے۔
1۔ ہُمَزَۃٍ : الطعن علی غیر بغیر حق ۔ کسی کو ناحق طعنہ دینے والا۔
لُّمَزَۃِۣ : عیب گو۔ فعلۃ کا وزن مبالغہ کے لیے ہوتا ہے۔
وہ شخص جو دوسروں کی عزت و وقار، احترام آدمیت اور انسانی قدروں کو پامال کرتا ہے، خود تباہی میں ہے۔