عَبۡدًا اِذَا صَلّٰی ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتا ہے ؟

10۔ پورا سورہ اگر پہلی وحی ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نزول وحی سے پہلے نماز علی الاعلان پڑھتے تھے۔ اس سے رسالت سے پہلے آپ ﷺ کی نبوت ثابت ہوتی ہے۔

روایت میں آیا ہے کہ یہ ابوجہل تھا جو حضور ﷺ کو نماز پڑھنے سے روکتا تھا۔