وَ اَمَّا السَّآئِلَ فَلَا تَنۡہَرۡ ﴿ؕ۱۰﴾

۱۰۔ اور سائل کو جھڑکی نہ دیں،

10۔ آپ ﷺ خود یتیمی کی تلخی اور محرومیت کے نامساعد حالات سے دو چار رہ چکے ہیں، لہٰذا آپ ﷺ کسی یتیم کی اہانت نہ کریں اور کسی سائل کو جھڑکی نہ دیں۔ خطاب اگرچہ رسول ﷺ سے ہے، لیکن حکم سب کے لیے عام ہے۔