یٰۤاَیُّہَا الۡمُزَّمِّلُ ۙ﴿۱﴾

۱۔ اے کپڑوں میں لپٹنے والے!

1۔ حضور ﷺ کی حالت تزمل اور رسالت کے فرائض کے درمیان کوئی ربط اور واسطہ معلوم ہوتا ہے۔ اگر ہم تزمل بار سنگین کے معنی لیں تو بظاہر ربط معلوم ہو جاتا ہے: اے بار سنگین اٹھانے والے۔ چنانچہ جوہری، ابن اثیر اور بیضاوی نے زمّل کا ایک معنی بوجھ اٹھانے سے کیا ہے۔