وَّ اَنَّہٗ لَمَّا قَامَ عَبۡدُ اللّٰہِ یَدۡعُوۡہُ کَادُوۡا یَکُوۡنُوۡنَ عَلَیۡہِ لِبَدًا ﴿ؕ٪۱۹﴾

۱۹۔ اور یہ کہ جب اللہ کا بندہ اسے پکارنے کے لیے کھڑا ہوا تو قریب تھا کہ ہجوم اس پر ٹوٹ پڑے۔

19۔ مشرکین مکہ کی شدت عداوت کا ذکر ہے کہ رسول کریم ﷺ جب نماز کے لیے کھڑے ہو جاتے تو وہ آپ ﷺ کے گرد بھیڑ لگاتے اور اذیت دیتے تھے۔