وَ مَا لَا تُبۡصِرُوۡنَ ﴿ۙ۳۹﴾

۳۹۔ اور ان کی بھی جنہیں تم نہیں دیکھتے ہو

39۔ یعنی پوری کائنات کی قسم! یہ قرآن ایک رسول کریم ﷺ کا قول ہے جو اللہ کی طرف سے ہے۔ کائنات کی موجودات دو قسم کی ہیں: مشاہداتی اور غیر مشاہداتی اور یہ بھی ایک مسلم سی بات ہے کہ غیر مشاہداتی موجودات کا دائرہ ہمارے مشاہداتی موجودات سے کہیں زیادہ وسیع اور عظیم ہے۔