وَ قَلِیۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿ؕ۱۴﴾

۱۴۔ اور تھوڑے لوگ پچھلوں میں سے ہوں گے۔

14۔ الۡاَوَّلِیۡنَ سے سابقہ امتوں اور الۡاٰخِرِیۡنَ میں سے امت محمدی ﷺ کا مراد ہونا اصطلاح قرآن کے قریب ہے۔ یعنی سابقہ امتوں سے السّٰبِقُوۡنَ زیادہ ہوں گے اور امت محمد ﷺ میں سے تھوڑے ہوں گے کیونکہ سابقین مقربین کا ایک بہت بلند درجہ ہے جس میں انبیاء و ائمہ و اوصیاء اور ان کے خواص شامل ہو سکتے ہیں، جو سابقہ امتوں میں زیادہ ہیں اور اس امت میں اس درجے پر فائز لوگ کم ہیں۔