مَرَجَ الۡبَحۡرَیۡنِ یَلۡتَقِیٰنِ ﴿ۙ۱۹﴾

۱۹۔ اسی نے دو سمندروں کو جاری کیا کہ آپس میں مل جائیں،

19۔ در منثور میں ابن عباس سے روایت ہے کہ مَرَجَ الۡبَحۡرَیۡنِ سے مراد علی و فاطمہ علیہما السلام ہیں، بَیۡنَہُمَا بَرۡزَخٌ سے حضرت رسول خدا ﷺ اور اللُّؤۡلُؤُ وَ الۡمَرۡجَانُ سے حضرات حسنین علیہما السلام مراد ہیں۔ یہی روایت انس بن مالک، سلمان فارسی، سعید بن جبیر اور سفیان ثوری نے بھی بیان کی ہے۔