سَیُہۡزَمُ الۡجَمۡعُ وَ یُوَلُّوۡنَ الدُّبُرَ﴿۴۵﴾

۴۵۔ (نہیں) یہ جماعت عنقریب شکست کھائے گی اور پیٹھ پھیر کر بھاگے گی۔

45۔ یہ اس سزا کی نوعیت کی پیشگوئی ہے کہ یہ سزا ایک ہزیمت کی شکل میں دی جائے گی۔ چنانچہ جنگ بدر میں قریش نے ذلت آمیز شکست کھائی تو حضور ﷺ نے اسی آیت کی تلاوت فرمائی۔