فَنَادَوۡا صَاحِبَہُمۡ فَتَعَاطٰی فَعَقَرَ﴿۲۹﴾

۲۹۔ پھر انہوں نے اپنے ساتھی کو بلایا اور اسے (ہتھیار) تھمایا پس اس نے (اونٹنی کی) کونچیں کاٹ دیں۔

29۔ چنانچہ اس اونٹنی کا خاتمہ کرنے کے لیے اپنی قوم کے ایک فرد کو بلایا اور اس نے اسے مار ڈالا۔

فَتَعَاطٰی : کے ایک معنی التناول تھامنے کے ہیں۔ والجرأۃ علی الشیء کسی امر پر جسارت کرنے کے کو بھی کہتے ہیں۔ ظلم و زیادتی کے معنوں میں بھی آتا ہے: فَنَادَوۡا صَاحِبَہُمۡ ، انہوں نے اپنے ساتھی کو بلایا قرینہ ہے اس بات پر کہ اس نے تلوار تھام لی۔