وَ اَنَّہٗ ہُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰی ﴿ۙ۴۹﴾

۴۹۔ اور یہ کہ وہی (ستارہ) شعرا کا رب ہے۔

49۔ شعریٰ نامی ستارہ سورج کے بعد سب سے زیادہ چمکدار ستارہ ہے۔ یہ ستارہ سورج سے بیس گنا زیادہ روشن اور زمین سے دس نوری سال کے فاصلے پر ہے۔ اہل مصر اور عربوں میں سے قبیلہ خزاعہ اس ستارے کی پرستش کرتے تھے۔ اس آیت میں فرمایا کہ تمہارا رب شعریٰ نہیں بلکہ تمہارا رب اللہ ہے جو شعریٰ کا بھی رب ہے۔