لَقَدۡ رَاٰی مِنۡ اٰیٰتِ رَبِّہِ الۡکُبۡرٰی﴿۱۸﴾

۱۸۔ بتحقیق انہوں نے اپنے رب کی بڑی نشانیوں کا مشاہدہ کیا ۔

18۔ قلب و نظر کے اتفاق کے ساتھ اللہ کی بڑی نشانیوں کا مشاہدہ کیا۔ اللہ کے ملکوتی نظام کی عظمت کا ایسا مشاہدہ کسی اور کے لیے قابل تصور نہیں ہے۔ چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں فرمایا: وَ کَذٰلِکَ نُرِیۡۤ اِبۡرٰہِیۡمَ مَلَکُوۡتَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ لِیَکُوۡنَ مِنَ الۡمُوۡقِنِیۡنَ )انعام:75)

ہم نے اسی ابراہیم علیہ السلام کو آسمانوں اور زمین کی سلطنت دکھائی تاکہ یقین کرنے والوں میں ہو جائیں۔