فَذَکِّرۡ فَمَاۤ اَنۡتَ بِنِعۡمَتِ رَبِّکَ بِکَاہِنٍ وَّ لَا مَجۡنُوۡنٍ ﴿ؕ۲۹﴾

۲۹۔ لہٰذا آپ نصیحت کرتے جائیں کہ آپ اپنے رب کے فضل سے نہ کاہن ہیں اور نہ مجنون۔

29۔ کاہن ظن و تخمین کی بنیاد پر ماضی کی پوشیدہ باتیں بتانے والے کو کہتے ہیں۔ قرآن مجید میں گزشتہ امتوں کے برے انجام کی خبروں سے اپنے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے رسول اللہ ﷺ پر کاہن ہونے کا الزام عائد کرتے تھے۔