اِنَّکُمۡ لَفِیۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍ ۙ﴿۸﴾

۸۔ تم لوگ یقینا متضاد باتوں میں پڑے ہوئے ہو۔

8۔ کبھی کہتے ہو یہ قرآن محمد ﷺ کی اپنی تصنیف ہے، کبھی کہتے ہو یہ داستان پارینہ ہے، کبھی کہتے ہو اسے کوئی اور تعلیم دیتا ہے، کبھی کہتے ہو یہ کاہن ہے، کبھی کہتے ہو یہ مجنون ہے، جادوگر ہے، شاعر ہے۔