ذٰلِکَ بِاَنَّ اللّٰہَ مَوۡلَی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اَنَّ الۡکٰفِرِیۡنَ لَا مَوۡلٰی لَہُمۡ﴿٪۱۱﴾

۱۱۔ یہ اس لیے ہے کہ مومنین کا کارساز اللہ ہے اور کفار کا کوئی کارساز نہیں ہے۔

11۔ جنگ احد میں ابوسفیان کا نعرہ یہ تھا: نحن لنا العزی و لا عزی لکم ۔ ہمارے لیے عزی ہے تمہارے لیے کوئی عزی نہیں ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا: اس کے جواب میں کہو: اللہ مولانا و لا مولی لکم ۔ اللہ ہمارا مولا ہے، تمہارا کوئی مولا نہیں۔ (بحار الانوار 30: 23۔ صحیح بخاری، غزوہ احد)۔ اس سورت کی ہر آیت کی تلاوت کے وقت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول فرمان یاد رکھنا چاہیے، جسے ہم نے سورے کی ابتدا میں ذکر کیا ہے۔