وَّ اَبۡصِرۡہُمۡ فَسَوۡفَ یُبۡصِرُوۡنَ﴿۱۷۵﴾

۱۷۵۔ اور انہیں دیکھتے رہیں کہ عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔

175۔ اور چشم عالم نے دیکھ لیا کہ اس آیت کے نزول کے چند سال بعد رسول اسلام ﷺ فاتح بن کر مکے میں داخل ہو گئے اور یہ لوگ یا تو نابود ہو گئے یا اگر موجود تھے تو طلقاء (آزاد شدہ ) کے طور پر زندہ رہے اور انہیں کچھ بیت المال سے مل بھی جاتا تھا تو مؤلفۃ القلوب کی مد سے۔ یوں وہ اسلام کی طرف سے خیرات کھاتے رہے۔