بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

بنام خدائے رحمن رحیم

سورہ یٰسٓ

اِنَّ لِکُلِّ شَیْئٍ قَلْباً وَ قَلْبُ الْقُرْآنِ یٰسٓ ۔ ہر چیز کا ایک دل ہوتا ہے اور قرآن کا دل سورئہ یاسین ہے۔ (حدیث نبوی ﷺ۔ مستدرک الوسائل 4: 324)

حدیث میں آیا ہے: سُورَۃُ یس تُدْعَی فِی التَّوْرَأۃِ الْمُعِمَّۃَ قِیلَ: وَ مَا الْمُعِمَّۃَ؟ قال ص تَعُمُّ صَاحِبَھَا خَیْرَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ ۔ (مستدرک الوسائل 4:322) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک سورہ ہے جسے توریت میں المعّمۃ کہتے ہیں۔ پوچھا گیا: المعّمۃ کیا ہے؟ فرمایا: جس کے پاس سورہ یٓسٓ ہو گا اس کے پاس دنیا و آخرت دونوں کی بھلائی ہو گی۔

دیگر حدیث میں آیا ہے: عَلِّمُوا اَوْلَادَکُمْ یس فَاِنَّھَا رَیْحَانَۃُ الْقُرْآن ۔(مستدرک الوسائل 4: 325) اپنی اولاد کو سورﮤ یٓسٓ کی تعلیم دو، یہ قرآن کا گلدستہ ہے۔