لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَآءُ مِنۡۢ بَعۡدُ وَ لَاۤ اَنۡ تَبَدَّلَ بِہِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجٍ وَّ لَوۡ اَعۡجَبَکَ حُسۡنُہُنَّ اِلَّا مَا مَلَکَتۡ یَمِیۡنُکَ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ رَّقِیۡبًا﴿٪۵۲﴾

۵۲۔ اس کے بعد آپ کے لیے دوسری عورتیں حلال نہیں ہیں اور نہ اس بات کی اجازت ہے کہ ان بیویوں کو بدل لیں خواہ ان (دوسری) عورتوں کا حسن آپ کو کتنا ہی پسند ہو سوائے ان (کنیز) عورتوں کے جو آپ کی ملکیت میں ہوں اور اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔

52۔ مِنْۢ بَعْدُ : کی دو تفسیریں ہیں۔: اول یہ کہ جن عورتوں کا آیت 50 میں ذکر آیا ہے، ان کے بعد دوسری عورتیں آپ کے لیے حرام ہیں۔ دوم یہ کہ جب آپ کی ازواج اس بات پر راضی ہیں کہ آپ ﷺ ان کے ساتھ جو چاہیں برتاؤ کریں، اس کے بعد آپ ﷺ کے لیے حلال نہیں ہے کہ ان میں سے کسی کو طلاق دیں اور اس کی جگہ کسی اور سے شادی کریں۔