یٰنِسَآءَ النَّبِیِّ مَنۡ یَّاۡتِ مِنۡکُنَّ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ یُّضٰعَفۡ لَہَا الۡعَذَابُ ضِعۡفَیۡنِ ؕ وَ کَانَ ذٰلِکَ عَلَی اللّٰہِ یَسِیۡرًا﴿۳۰﴾
۳۰۔ اے نبی کی بیویو! تم میں سے جو کوئی صریح بے حیائی کی مرتکب ہو جائے اسے دگنا عذاب دیا جائے گا اور یہ بات اللہ کے لیے آسان ہے۔
30۔ یعنی اس خیال میں نہ رہنا کہ نبی کی زوجہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی گناہ میں نہیں پکڑی جائیں گی۔ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَیِّنَۃٍ میں رسول اللہ ﷺ کو اذیت دینا، غیبت کرنا، بہتان تراشی وغیرہ شامل ہیں۔