وَ اَوۡرَثَکُمۡ اَرۡضَہُمۡ وَ دِیَارَہُمۡ وَ اَمۡوَالَہُمۡ وَ اَرۡضًا لَّمۡ تَطَـُٔوۡہَا ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرًا﴿٪۲۷﴾

۲۷۔ اور اس نے تمہیں ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال اور ان کی ان زمینوں کا جن پر تم نے قدم بھی نہیں رکھا وارث بنایا اور اللہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھتا ہے۔

27۔ وَ اَرۡضًا لَّمۡ تَطَـُٔوۡہَا : یعنی وہ زمین جسے مسلمانوں نے بغیر جنگ کے فتح کیا۔ بعض کے نزدیک یہ خیبر کی سرزمین ہے۔ سیاق آیت کے مطابق یہ بنی قریظہ کی جائداد کا ذکر ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس جائداد کو انصار میں تقسیم کیا، چونکہ یہ جائداد بغیر جنگ کے حاصل ہوئی تھی، جو آنحضرت کی ملکیت تھی۔