وَ لَئِنۡ سَاَلۡتَہُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ لَیَقُوۡلُنَّ اللّٰہُ ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ﴿۲۵﴾

۲۵۔ اور اگر آپ ان سے پوچھیں: آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یہ ضرور کہیں گے: اللہ نے،: [الحمد اللہ] بلکہ ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے۔

25۔ مشرکین جب اللہ تعالیٰ کو اس کائنات کا خالق تسلیم کرتے ہیں تو انہیں ماننا پڑے گا کہ اس کائنات کا مدبر بھی اللہ ہے۔ کیونکہ تدبیر تخلیق سے جدا عمل نہیں ہے، بلکہ تدبیر تخلیق مسلسل کا دوسرا نام ہے۔