اِنَّ الَّذِیۡ فَرَضَ عَلَیۡکَ الۡقُرۡاٰنَ لَرَآدُّکَ اِلٰی مَعَادٍ ؕ قُلۡ رَّبِّیۡۤ اَعۡلَمُ مَنۡ جَآءَ بِالۡہُدٰی وَ مَنۡ ہُوَ فِیۡ ضَلٰلٍ مُّبِیۡنٍ﴿۸۵﴾

۸۵۔ (اے رسول) جس نے آپ پر قرآن (کے احکام کو) فرض کیا ہے وہ یقینا آپ کو بازگشت تک پہنچانے والا ہے، کہدیجئے: میرا رب اسے خوب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آیا ہے اور اسے بھی جو واضح گمراہی میں ہے۔

85۔ یہ آیت مکہ سے ہجرت کے موقع پر اس وقت نازل ہوئی جب حضور ﷺ کو وطن یاد آیا کہ جس ذات نے آپ ﷺ پر تبلیغ قرآن کو فرض اور لازم قرار دیا ہے وہ آپ کو دوبارہ اس جگہ (مکہ) فاتحانہ انداز میں واپس کرنے والی ہے، جہاں سے آپ کو نکلنا پڑ رہا ہے۔ یہ پیش گوئی قلیل مدت میں درست ثابت ہوئی اور رسول کریم ﷺ فاتحانہ انداز میں مکہ واپس آئے۔