اِنَّکَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰی وَ لَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِیۡنَ﴿۸۰﴾

۸۰۔ آپ نہ مردوں کو سنا سکتے ہیں نہ ہی بہروں کو اپنی دعوت سنا سکتے ہیں جب وہ پیٹھ پھیر کر جا رہے ہوں۔

80۔ جن مردوں میں سننے اور سمجھنے کی صلاحیت ہی نہ ہو آپ ﷺ ان کو اپنے حق کا پیغام کیسے سنا سکتے ہیں۔ یہ استعارہ ہے ان زندوں کے لیے جو قوت فہم و ادراک سے محروم ہیں۔