وَ لَا تَحۡزَنۡ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا تَکُنۡ فِیۡ ضَیۡقٍ مِّمَّا یَمۡکُرُوۡنَ﴿۷۰﴾

۷۰۔ اور (اے رسول) ان (کے حال) پر رنجیدہ نہ ہوں اور نہ ہی ان کی مکاریوں پر دل تنگ ہوں۔

70۔ آپ ﷺ کی رنجیدگی ان لوگوں کی خاطر ہے جو آپ ﷺ کے خلاف مکاریاں کرتے ہیں۔ یہ رسول ﷺ کی وسعت قلبی ہے نیز عالمین کے لیے رحمت ہونے کی دلیل ہے، ورنہ خود اپنے خلاف مکاریاں کرنے والوں کے ساتھ نفرت ہوا کرتی ہے۔