وَ تَقَلُّبَکَ فِی السّٰجِدِیۡنَ﴿۲۱۹﴾

۲۱۹۔ اور سجدہ کرنے والوں میں آپ کی نشست و برخاست کو بھی۔

219۔ بعثت کے ابتدائی دنوں کی بات معلوم ہو رہی ہے۔ آپ ﷺ کو اللہ کی طرف سے تائید و حوصلہ دیا جا رہا ہے کہ آپ ﷺ اپنی تبلیغ رسالت میں اللہ پر توکل کریں، اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے، خواہ آپ ﷺ اکیلے ہوں یا سجدہ گزاروں میں ہوں۔ بعض روایات کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ آپ ﷺ کو اللہ اس وقت بھی دیکھ رہا تھا جب آپ کا نور ساجدین کے اصلاب میں پشت در پشت منتقل ہو رہا تھا۔